بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پریشان کن ہے، شہباز شریف
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پریشان کن ہےاپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے علاقے گچک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ گچک میں دہشتگردی سے کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر پر افسوس ہوا، کیپٹن کاشف شہید کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے نائب صدرنے کہا کہ وطن کے بیٹوں کی قربانیاں لازوال اور بے مثال ہیں، اللہ تعالی شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دونوں زخمی سپاہیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پریشان کن ہے۔