آپ کے خاندان میں کوئی غیر متعلقہ فردتو رجسٹرڈ نہیں? ایک SMS سے تصدیق کریں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شناختی کارڈ کی تصدیق و تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔
نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نظام سے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا۔
نادرا کی جانب سے “آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ” کے مرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ آگاہی مہم کے تحت غیرقانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے غیرملکیوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
کوئی بھی پاکستانی نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبراور تاریخ اجرا ایس ایم ایس کرے۔ جس کے جواب میں شہری کو اس کے خاندان کے افراد کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔
اگر کوئی بھی معلومات درست نہ ہوں یا خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کے لیے ایس ایم ایس کے جواب میں ایک لکھ کر سینڈ کر دیا جائے۔ جس سے نادرا کا نمائندہ فوری رابطہ کرے گا۔

اگر نادرا کی بھیجی گئی تفصیلات میں تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا حکام کو تصدیق کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے