پارٹی کارکن عوام کو 22 اگست کے جلسہ عام میں شرکت کرنے کیلیے بھرپور موبلائزیشن کریں،ڈاکٹر اسحاق بلوچ

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے نیاز بلوچ کی رہائش گاہ کلی اسماعیل میں 22 اگست کے جلسہ عام کہ موبلائزیشن مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی قومی جمہوری جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کی میر حاصل خان بزنجو جیسے قدآور اور مضبوط آواز سے جمہوریت اور جمہوری عمل سے محروم ضرور ہوا لیکن انہوں جو تحریک جرآت اور فکر سیاسی کارکنوں میں منتقل کی ہے وہ سیاسی عمل میں ہمیشہ تازہ خون کی مانند آبیاری کا کرادر ادا کریگی۔پارٹی کارکن عوام کو 22 اگست کے جلسہ عام میں شرکت کرنے کیلیے بھرپور موبلائزیشن کریں۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ ملک نصیر شاہوانی، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری ممبران ورکنگ کمیٹی کلثوم نیاز بلوچ انیل مسیح بلوچ ضلعی یوتھ سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ ضلعی رابطہ سیکرٹری حاجی نعیم بنگلزئی ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند سینئر اراکین سلمہ قریشی عثمان بلوچ آصف جان مسیح حاجی اکبر لانگو نصراللہ رند اختر لانگو حاجی لونگ بلوچ حنیف ڈان غلام رسول لانگو عمر بلوچ خان کاکڑ خلیل احمد لانگو امداد خان علی احمد خلجی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔کارنر میٹنگ میں جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور جلسہ عام شرکت کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جلوس کی شکل میں جلسہ عام میں شرکت کیا جائے گا۔نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ ملک کی بقاء و تعمیر و ترقی کا واحد راز میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی فکر جمہوریت کی قیام سے ہے۔اس لیے غیر جمہوری عناصر کو سیاسی جمہوری عمل کی راہ میں روکاٹیں کھڑا کرنا بند کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جو جمہوریت کی بقاء کی عوامی جدوجہد پنپ رہی ہے وہ میر حاصل خان بزنجو کی طویل سیاسی جمہوری سفر اور سنجیدہ و مثبت سیاسی اقدار کی بدولت ہے۔دنیا میں جب بھی جمہوریت کی جدوجہد کا زکر ہوگا اس میں میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو سہرفہرست ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو احساس ہوگا ہے کہ نیشنل پارٹی ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو بلوچستان کی مجموعی حقوق کی جدوجہد کو نظریاتی و فکری انداز سے آگے بڑھا رہی ہے اس لیے آج بلوچستان کے ہر کونے سے عوام نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے