کوئٹہ، ٹرانسپورٹ کمپنی کے مالکان کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد سے جاں بحق کمسن بچہ کی قبرکشائی
ڈیرہ مراد جمالی (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کے ہاتھوں بہیمانہ تشددگھریلو کمسن ملازم بچے محراب پندرانی کوقتل کر دیا گیا تھا معاملہ پولیس سے چھپانے کے لیئے نعش کی تدفین کی گئی ورثاء کی درخواست پر آج بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم صابر پولیس سرجن ڈاکٹر نصر اللہ مینگل کی نگرانی میں جاں بحق ہونے والے محراب پندرانی کی قبر کشائی ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ حفیظ آباد میں کی گئی قبر کشائی کے موقع پر پولیس سرجن ڈا کٹر نصر اللہ مینگل اور ان کی میڈیکل ٹیم نے لاش کو قبر سے نکال کر ان کی باڈی کو چیک کیااس مقدمے کے تفتیشی آفیسرکوئٹہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس تھانہ کے عبدالولی اچکزئی بھی موجود تھے پولیس سرجن ڈاکٹر نصر اللہ مینگل نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میڈیکل چیک اپ کے بعد آج رات تک پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی جائے گی قبر کشائی کے موقع پر جاں بحق ہونے والے محراب پندرانی کے بھائی سمیت علاقے کے لوگ بڑی تعداد میں مووجود تھے واضع رہے کہ پانچ روز قبل کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے مبینہ چوری کے الزام میں گھریلو ملازمین پر بہیمانہ تشدد کیا تھا تشدد میں کمسن بچہ محراب پندرانی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ اختر علی شدید زخمی ہوئے تھے تشدد سے زخمی ہونے والا اختر علی لہڑی لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔