کوئٹہ، سے اغواہ بچہ زیادتی کے بعد قتل دفن کرنے کی کوشش1ملزم گرفتار لاش برآمد
مستونگ (گرین گوادر نیوز) جنسی زیادتی کے بعد ایک اور معصوم بچہ قتل،قاتل کی بچے کوبغیر کفن کے دفن کرنے کی کوشش ڈپٹی کمشنر مستونگ کی ہدایت پر فوری کامیاب کاروائی ایک ملزم گرفتار لاش برآمدتفصیلات کے مطابق دس روز قبل درندہ صفت قاتلوں نے کوئٹہ کی کلی رئیسانی سے ایک آٹھ سالہ معصول بچہ نصیب اللہ ولد محمدقسیم ساکن مغربی بائی پاس کوئٹہ سے اغواہ کرکے پٹیل روڈ پرزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد تشدد کرکی قتل کیااور گزشتہ روز معصوم بچے کو بے دردی سے قتل کرنے کہ بعد ظالم قاتل اسے تحصیل دشت کے علاقہ کلی حسنی کے قبرستان میں بغیر کفن کے دفن کرنے کی کوشش کررہاتھا کہ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی جس پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ محمدالیاس کبزئی نے اسسٹنٹ کمشنر دشت عبدالمجیدجونیجو کو فوری کاروائی کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر کے ہدایت کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر و رسالدار میجرشاہ محمدزہری و لیویز فورس موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کر کے لاش کو ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم سے تفتیش شروع کردی ملزم سے تفتیش میں ملزم نے بیان دیتے ہوئے بتایاکہ میرے دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کیا اور مجھے کہا کہ آپ کو 5000 ہزار دینگے اسے اکیلا لیجاو اور کسی قبرستان میں دفن کرو ملزم نے مزید بتایا کہ بچے کو دس روز قبل معصوم بچے کو کلی رئیسانی کوئٹہ سے ملک ودود نامی شخص نے اٹھایا،اور پٹیل باغ روڈ پر واقع ملک باری کاکڑ کیجگہ پر رکھاجہاں پر گل عرفان،زبیر اور جلیل نیبچے کو قتل کیاضلعی انتظامیہ نے بچے کے ورثا اور ایس پی سریاب سے رابطہ کیا اور ایس پی سریاب کوابتدائی میڈیکل رپورٹ،تحقیقاتی رپورٹ اور گرفتار ملزم حوالے کردیا۔