مستونگ، انتظامیہ کی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی

مستونگ (گرین گوادر نیوز) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے سربرائی میں عوامی شکایات پر قومی شاہراہ پر قائم منی پٹرول پمپس کے خلاف سخت کاروائی،کاروائی میں عوام سے دھوکہ کرنے والے متعدد پٹرول پمپ سیل۔منی پٹرول پمپ پر پٹرول ڈالنے والے پائپ کے ساتھ دوسرا پائپ کنیکٹ کیاگیاتھا جس سے پٹرول کا ایک بڑا حصہ واپس پٹرول پمپ کے ٹینکی میں چلاتا جاتاہے تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر قائم منی پٹرول پمپس پر ناپ تول میں کمی پر عوام کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ محمدالیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کے سربرائی میں دیگر لیویز حکام کے ہمراہ کاروائی اور پٹرول پمپس پر چھاپے متعدد منی پٹرول پمپس کو سیل کردیاگیانہ خدا کی خو ف نہ انسان کا ڈر، منی پٹرول پمپ پر عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کرکے پٹرول کم دیاجارہاتھاپٹرول پمپ کے پٹرول ڈالنے والے پائپ میں دوسرا پائپ لگایاگیاتھا جس سے پٹرول کا ایک بڑا حصہ واپس پمپ کے ٹینک میں چلا جارہاتھا اسی طرح پٹرول ڈالنے والے کسٹمرز کے ساتھ دھوکہ فراڈ اور بیایمانی کی جارہی تھی،اسسٹنٹ کمشنر نیسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ پٹرول پمپ سمیت ناپ میں دھوکہ دہی کرنے والے دیگر متعدد منی پٹرول ہمپس کو سیل کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ نے کہاکہ ناپ تول میں عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائیگی اور اس حوالے سے پمپس پر چگاپے مارے جائینگے اور انکا ناپ چیک کیاجائے۔انھوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ دھوکہ و فراڈ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ایسے فراڈی عناصر کے پمپ سیل اور انہیں گرفتار بھی کیاجائے گا۔انھوں نے عوام سے بھی پیل کی کسی بھی جگہ سے پٹرول ڈالتے ہوئے ناپ چیک کیاکریں۔اور کسی بھی شکایت کی صورت میں وہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے رابطہ کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے