قبائلی علاقے میں تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی روابط اور بھرپور تعاون کرینگے، نواب رئیسانی

مستونگ (گرین گوادر نیوز) ممبر بلوچستان اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے دورہ مستونگ کے موقع پر یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس مستونگ کے لئے ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے وفد کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد غنجہ ڈھوری کے مقام پر یونیورسٹی سب کیمپس مستونگ کے لیئے 50 ایکڑ اراضی کی حد بندی کرکے کیمپس کو زمین الاٹ کرنے کا با ضابطہ اعلان کیا جس پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائیگا اس تاریخی موقع پر نواب محمد اسلم رئیسانی کے ساتھ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، کوآرڈینیٹر سب کیمپس مستونگ غلام مصطفی شاہوانی، نوابزادہ رئیس رئیسانی،عبدالحلیم بنگلزئی محمد یوسف بنگلزئی۔ ڈاکٹر عبدالستار بنگلزئی۔ عبدالحمید ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے زمین کی حد بندی اپنے مبارک سے کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سب کیمپس کی تعمیر نہ صرف علاقے میں تعلیمی انقلاب کا باعث ہوگا بلکہ معاشی سیاسی اور علاقے کی سماجی امور پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلی اور معیاری تعلیم کی حصول ناگزیر ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور قبائلی معتبرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ علاقے کے دیگر معتبرین اور قبائل علاقے میں تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی روابط اور بھرپور تعاون کرینگے تاکہ مستونگ میں تعلیمی انقلاب برپا ہو اس موقع پرحد بندی کا آغاز دعائے خیر سے کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے