جیکب آباد، نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

جیکب آباد (گرین گوادر نیوز) ٹھل میں مرگی کی بیماری میں مبتلا نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نواحی گاؤں غلام رسول بنگلانی میں 30 سالہ نوجوان حافظ عبدالسبحان بنگلانی مرگی کی بیماری کا دورہ پڑنے کے باعث تالاب میں گر کر فوت ہوگیا گاؤں والوں نے تالاب سے نوجوان کی لاش نکالی، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ورثہ کے مطابق نوجوان مرگی کی بیماری میں مبتلا تھا دورہ پڑنے کی وجہ سے تالاب میں گرکر فوت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے