جامعہ بلوچستان، کے فنانس اینڈ پلاننگ کا 53 واں اجلاس طلب

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جامعہ بلوچستان کے فنانس اینڈ پلاننگ کا53واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، صوبائی محکمہ فنانس کے نمائندگان،سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرارگل محمد کاکڑ، ٹریژرارجیند خان جمالدینی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ کے مالی معاملات، مالی بجٹ سال21-22،تعلیمی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں، ملازمین کے فلاؤ بہبود کے پروگرامز، شعبہ جات کی کارکردگی سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا، بحث ومباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اپنے تعلیمی، تحقیقی، ترقیاتی اور مالی معاملات کو بہتر بنانے اور مستقبل کے منصوبوں کو پایاء تکمیل تک پہنچانے کے لئے اقدامت کررہی ہے۔ اور پالیسی ساز اداروں کی توسعت سے مثبت پالیسیاں ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ تاکہ معیار تعلیم کے حصول، مارکیٹ سے مطابقت رکھنے والے شعبہ جات کے قیام، ملازمین کے فلاء و بہبود اور شعبہ جات کی ترقی کے لئے جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کووڈ 19کی وجہ سے تعلیمی اداروں کے کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام بھی متاثر ہوئی۔ اس بابت جامعہ نے طلبہ کے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا، کورسز کی تکمیل اور امتحانات کا انعقاد کو یقنینی بنانے سمیت دیگر معاملات کو اپنے دائرہ کار میں لاتے ہوئے جدیدتحقیق سے استفادہ کو یقینی بنایا۔ کیونکہ جامعہ ایک بہت بڑی درسگاہ ہے۔ جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے ہزاروں طلبہ تعلیم کے حصول کو ممکن بنا رہے ہیں۔ اور جامعہ اپنے مالی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ غیر ضروری اخراجات کے کھاتے میں اور دیگر معاملات میں اخراجات کو محدود پیمانے پر بروء کار لایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے