بلوچستان بھر سے عوام کی جانب سے بھر پورپذیرائی مل رہی ہے، نواب ثنا اللہ زہری

خضدار (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما میر محمد ہاشم شاہیزئی مینگل نے ملاقات کی اور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے شمولیت کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بھر سے عوام کی جانب سے بھر پورپذیرائی مل رہی ہے سرکردہ سیاسی رہنما اور قبائلی عمائدین رابطے میں ہیں جوہمارے ساتھ سیاسی ہمسفر بننا چاہتے ہیں۔میر محمد ہاشم شاہیزئی مینگل اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں آنے پر خوش آمد ید کہتے ہیں یقینا انہیں یہاں اپنائیت، پیار اور خلوص ملے گاترقیاتی سوچ اور مثبت پہلو نظر آئیگا۔نواب ثنا اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ ہماراسیاسی وژن پورے بلوچستان پر آشکا ر ہے اپنی دورے حکومت کی مختصر مدت میں جتنے پراجیکٹس بلوچستان میں تشکیل دیئے اس کی مثال نہ ماضی میں اور نہ ہی موجودہ حکومت میں دی جاسکتی ہے۔ وہی ہمارے ترقیاتی منصوبے ہیں جو آن گوئنگ اسکیمات کی صورت میں چل رہے ہیں اور آج تک ان کے لئے پیسہ آرہاہے ہمارے دور میں نہ عوام کا پیسہ ضائع ہوا اور نہ ہی لپس ہونے کی خبر سامنے آئی۔ ہمارے پاس سالوں کا سیاسی تجربہ اور سیاسی وژن موجود ہے بلوچستان کے عوام کے عوام کے لئے درد رکھتے ہیں اور ان کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اس لیئے سیاست کے میدان کارزار میں عوام کے خوابوں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے کردار نبہارہے ہیں۔ اس کے لئے ہم نے جانی و مالی قربانیاں دی نہ ہمارے ارادوں میں تزلزل آیا اور نہ ہی ہمارے موقف میں تبدیلی آئی جس سیاسی محاذ پر پہلے سے ڈٹے ہوئے تھے آج بھی اس پر کھڑے اور کاربند ہیں۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے اسی راستے کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں کہ جس میں عوام کی فلاح وبہبود شعور و آگاہی اور تعلیمی سوچ پنہاں ہوں۔اس شمولیتی تقریب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبدالرحمن زہری میر عبدالرزاق زہری زرک زہری علی محمد جتک میر محمد خان زہری محمد اعظم موسیانی ندیم زہری نصر اللہ شاہوانی عبدالحی زہری سمیت دیگر موجو دتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے