حاجی محمد ایوب کی واپس نیشنل پارٹی میں شمولیت سے ہمیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے، رحمت صالح بلوچ
پنجگور (گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ مرکزی سیکرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ اور سنٹرل کمیٹی کے ممبر حاجی اکبر بلوچ کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کی اعلی سطحی وفد نے جے یو آئی کے سابق کارکن حاجی محمد ایوب دھواری سے انکی رہائش چتکان میں ملاقات کی اور انھیں باقاعدہ طور پر نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر حاجی محمد ایوب دھواری نے اپنی سیاسی ریٹائرمنٹ واپس لیکر ساتھیوں دوستوں اور عزیز اقارب کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کی حامی بھر لی اور باقاعدہ طور پر 20 اگست 2021 کو بروز جمعہ بڑے اجتماع میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے اس موقع پر نیشنل پارٹی پنجگور کے تحصیل صدر تاج بلوچ سابق چیئرمین عبدالمالک صالح خلیج کے رہنماء کامریڈ اسماعیل بلوچ ضلعی نائب صدر شعیب جان بلوچ حاجی محمد شریف زیمل سید رحمدل بلوچ ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیر علی وزیر بلوچ کامریڈ عطاء اللہ بلوچ سابق لیبر سکیرٹری جاوید کچکول بلوچ گہرام شریف بلوچ اختر بلوچ محب کریم بلوچ بہرام شریف بلوچ اور دیگر سنیئر کارکن موجود تھے ملاقات کے دوران سابق جے یو ائی کے رہنماء حاجی محمد ایوب دھواری نے نیشنل پارٹی کے وفد کا شکری ادا کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دوستوں سے میر تعلق پرانا ہے اپنے پرانے دوستوں سے ملاقات کرکے خوشی محسوس کرتا ہوں نیشنل پارٹی ورکروں کی جماعت ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کے سیاسی ورکروں کیلئے مادر ملی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بطن سے ہزاروں سیاسی ورکر نکل کر سیاست کے میدان میں قدم جما چکے ہیں میں بحیثیت سیاسی ورکر نیشنل پارٹی کے سیاسی پروگرام سے متفق ہوں اس مجھے کوئی پشیمانی نہیں کہ میں دوبارہ اپنی سیاسی جماعت جس کی ہم نے بنیاد رکھی ہے شمولیت اختیار کررہاہوں مجھے کوئی مراعات لالچ یا عہدے کی ضرورت نہیں خوشی محسوس کررہاہوں ایک ایسی جماعت میں واپس جارہاہوں جو عوام کے ساتھ اپنی ورکروں کو اہمیت دیتی ہے باقی جماعتوں میں ڈکٹیٹرشپ کا نظام رائج ہے میں نیشنل پارٹی کے دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے میری غریب خانے میں اکر مجھے عزت دی ہے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ سنٹرک کمیٹی کے ممبر حاجی اکبر بلوچ ضلعی نائب صدر شعیب جان بلوچ خلیج کے رہنماء کامریڈ اسماعیل بلوچ سابق تحصیل ناظم سید رحمدل بلوچ حاجی محمد شریف زیمل نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد ایوب دھواری نیشنل پارٹی کے بانی ارکان میں شمار ہوتا ہے جس کی دوبارہ نیشنل پارٹی میں شمولیت سے پنجگور سمیت بلوچستان کی سیاسی ماحول میں مثبت تبدیلی رونماء ہوگی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی ورکروں کی جماعت ہے نیشنل پارٹی سیاسی ورکروں اور یہاں کے مظلوم اور محکوم عوام کیلئے ایک چھتری کی حیثیت رکھتا ہے نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور بلوچستان کے مظلوم محکوم عوام کی خوشحالی اور یہاں کے سیاسی ورکروں کو انکی جائز مقام دلانا ہے نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی تاریخ میں کھبی ں ھی سیاسی ورکروں کو مایوس نہیں کیا ہے جو بھی پسل کر گیا ہے واپس اپنی مادر ملی سیاسی پناھ گاہ نیشنل پارٹی میں واپس لوٹ ایا ہے نیشنل پارٹی اپنے محسنوں کو کھبی فراموش نہیں کریگی حاجی محمد ایوب دھواری کی واپس نیشنل پارٹی میں شمولیت سے ہمیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔