ملک میں جمہوریت اور ائین کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، سردار یعقوب ناصر

لورالائی (گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وفاقی وز ریلوے یر سردار یعقوب خان ناصر نے پی پی پی کے سابق صوبائی صدر و سا بق وفاقی وزیر و سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کی مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے جاتی امراہ لاہور میں ملاقات اور پارٹی میں شمولیت پر انھیں مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ حسنی نے میاں نواز شریف کے قومی بیانئے سے متاثر ہوکر شمولیت کی انکی شمولیت سے پارٹی ملک اور صوبے میں مزید فعال ہوگی وہ ایک سینئر سیاسدان ہیں انکے آنے سے پارٹی کو استحکاملے گا انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر ہمیشہ سے اعتماد رہا ہے جسکے بدولت آج ملک میں انصاف ہر کسی سے ہورہا ہے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی نہ ہوتی تو عمران خان ملک میں اپنے زاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے ملک میں اپنے سیاسی مخالفین کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہم آج بھی انکے غیر قانونی و غیر ائینی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن آزاد عدلیہ سے ہمیں انصاف کی امید ہے عمران خان صدارتی نظام کیلئے لابنگ کر رہے ہیں اور ائین کو تبدیل کرنے کی بھی ناکام کوشش کر رہے ہیں جسکے خلاف پی ڈی ایم دیوار کی طرع کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ انصاف اور نئے پاکستان کے ناموں پر عوام سے جھوٹے وعدے کرکے وزیر اعظم بننے والے نے ملک میں ہلاکوخان اور چینگیز خان کی یادیں تازہ کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور ائین کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے پارلیمنٹ کو بے توقیر بنانے کے حربوں کا ہم نے ہمیشہ مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں ائین قانون اور پارلیمان کی حقیقی بالا دستی کیلئے جدو جہد کررہی ہے ہماری تحریک ملک میں سیاسی عدم استحکام اور افراء تفری کیلئے نہیں بنی ملک میں صاف شفاف الیکشن کے بغیر ملک کو کرائیسز سے نہیں نکالا جسکتا انہوں نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں پھنستے جارہے ہیں انہیں واپسی کا راستہ بھی نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود کئی بار یہ اعتراف کیا ے کہا کہ مجھ سے غلط فیصلے ہو رہے ہیں جس سے صاف عیاں ہے کہ انکے ہر معاملے میں غلط فیصلوں سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے وہ یوٹرن سے نکل کر عوام کے جزبات کو دیکھیں جو دو وقت کی روٹی کیلئے خوار اور دو کلو چینی کیلئے لا ئینوں میں زلیل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اٹھائیس اگست کو کراچی کے جلسہ عام کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو ایک نئے عزم و جوش جزبے کے ساتھ تحریک کا آغاز ہوگا ہم متحد رہنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے میاں نوازشریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو قوم کی امنگوں کی اصل ترجمانی کررہا ہے آج عمران خان اسی لئے الیکشن کا اعلان کرنے سے کترا رہے ہیں کہ انھیں واضح شکست نظر آرہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں روٹی بجلی گیس چینی اور ااٹا سب کچھ سستا اور عوام کے پہنچ میں تھی لیکن آج عوام کی مشکلات میں سو فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے