عوام سے گز ارش ہے کہ وہ پانی احتیا ط سے استعمال کریں، وا سا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وا سا کی جانب سے مو رخہ 15اگست کو کوئٹہ کے ایک نجی اخبار میں خبر کہ کوئٹہ کا بڑا حصہ آبنو شی سے محروم ٹینکر ما فیہ کے وارے نیا رے کے با رے میں وضا حت کی جا تی ہے کہ شہر میں پا نی کا مسئلہ تو ہے مگر اس میں واسا کی جانب سے کوئی کو تاہی نہیں کی جا رہی مذکو رہ علا قوں میں سے کچھ میں تو واسا پا نی نہیں دے رہا زیا دہ تر علا قوں میں بجلی کی اعلامیہ اور غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ اور بجلی اتنی کم ہے کہ پا نی کی مو ٹریں نہیں چلی زیر زمین پانی کی سطح اتنی کم ہو گئی ہے کہ ایک کلی میں 6گھروں کو پا نی ملتا تو اگلے 6گھروں تک پانی پہنچ ہی نہیں پا تا انہوں نے کہاکہ ما ہ جون کے آخر میں ٹھیکیداروں کو اگلے مالی سال کا ورک آڈر نہیں ملا جسکی وجہ سے عید پہلے تقریباً 50سے زیا دہ ٹیوب ویلز خراب ہو گئے تھے جسکا نو ٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکر ٹری پی اے ای کو مینیجنگ ڈائریکٹرکاچارج دیا ور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر حامہ لطیف رانا کو ہفتہ کے اندر اندر تمام ٹیوب ویلز مرمت کر نے کا حکم دیا جس پر ہنگا می بنیا د پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر خود جا کر ڈویژن میں لوگوں کے مسائل سنتے ہیں اور جہاں بھی پا نی کا مسئلہ ہو تا ہے اسے حل کرواتے ہیں انہوں نے کہاکہ واسا کو اس وقت فنڈ کی شدید کمی کا سامنا ہے مگر پھر بھی دن رات واسا اپنی تمام تر کو ششیں بروئے کا ر لا تے ہوئے عوام تک پانی کی رسائی کو ممکن بنا رہا ہے عوام سے بھی گز ارش ہے کہ وہ پانی احتیا ط سے استعمال کریں اور پانی کے بل بر وقت جمع کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے