افغان صدر اشرف غنی افغانستان چھوڑ کر چلے گئے
طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤکے بعد افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر امراللہ صالح کے افغانستان چھوڑ کرچلے گئے۔کابل میں امریکی سفارتخانے سے اڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلا کی تصاویر وائرل رپورٹ کے مطابق دونوں افراد تاجکستان کے درالحکومت دوشنبے میں ہیں اور ان کے وہاں سے کسی تیسرے ملک روانہ ہونیکا امکان ہے۔اس حوالے سے افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو بیان میں عبداللہ عبداللہ نیاشرف غنی کو سابق صدرکہتے ہوئے تصدیق کی ہیکہ وہ افغانستان سے جاچکے ہیں۔عبداللہ عبداللہ نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ کابل میں داخل ہونے سے قبل مذاکرات کے لیے وقت دیں، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہیکہ وہ پرامن رہیں۔