گوادر اور تربت میں گزشتہ 15 روز سے بجلی کی عدم فراہمی حکومتی نا اہلی کا ثبوت ہے ، روزی خان کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ گوادر اور تربت میں گزشتہ 15 روز سے بجلی کی عدم فراہمی حکومتی نا اہلی کا ثبوت ہے بجلی نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ کو پانی کی تک میسر نہیں جس کی وجہ سے علاقہ کر بلا کامنظر پیش کر رہے ہیں فوری طور پر یہ مسئلہ حل نہ کیا تو پاکستان پیپلز پارٹی اہل علاقہ کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کرے گی اور بعد ازا پیدا ہونیوالی صورتحال کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے آنیوالے پاکستان پیپلز پارٹی خاران کے صدر شیر باز ساسولی، مکران کے سیکرٹری اطلاعات یوسف فریادی، امداد قطری، غفور جعفر، اخت محمد، ملک محمد شاہ، شاکر بلوچ، شیخ عمران بابرودیگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی اشرف کاکڑ، عبدالحمید کاکڑ، سمیع خان بڑیچ بھی موجود تھے روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ مکران ڈویژن میں ایران کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی مگر گزشتہ 15 روز سے ایران نے بجلی کی فراہمی معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان تمام صورتحال میں صوبائی حکومت کا کردار انتہائی افسوسناک رہا ہے 15 روز گزرنے کے باوجود بھی اہل علاقہ کو بجلی کی فراہمی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جو موجودہ حکمرانوں کی غیر سنجیدہ روش کی واضح مثال ہے انہوں نے کہا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو رہا ہے جس سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے ہمار امطالبہ ہے کہ فوری طور پر تربت اور گوادر میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اہل علاقہ کے مشکلات کا ازالہ ہو سکیں اگر اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی بھر پور عوامی طاقت سے احتجاج کرے گی جس کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کی ذمہ داری حکومت بلوچستان پر عائد ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے