میر غوث بخش نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم اور مظلوم اقوام کیلئے وقف کیا، رحمت صالح بلوچ

پنجگور (گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی اور بی ایس او بچار پنجگور کے زیر اہتمام 11 اگست کو بابائے استمان میر غوث بخش بزنجو کی 33 واں برسی کی مناسبت سے تعزیعتی ریفرنس رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ میں انعقاد ہوا جس میں نیشنل پارٹی مرکزی سکیرٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ صوبائی نائب صدر اور سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ وحدت بلوچستان کے رکن شیر علی وزیر افتخار کریم بلوچ نیشنل پارٹی تحصیل پنجگور کے قائم مقام صدر عدنان سعید گچکی صادق رھچار اورسیز کے رہنماء کامریڈ اسماعیل بلوچ بی ایس او بچار کے آرگنائزر عامر بلوچ تحصیل پروم کے صدر محمد عالم بلوچ تحصیل گوارگو کے صدر نثار بلوچ تحصیل گچک کے آرگنائزر علی جان بلوچ کے علاوہ ضلع بھر سے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تعزیعتی ریفرنس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت نیشنل پارٹی کے کارکن حافظ زاکر گچکی نے ادا کیا اور اسٹیج کے فرائض کامریڈ منظور بلوچ نے ادا کیا تعزیعتی جلسے سے قبل شہداء بلوچستان کی یاد میں کھڑے ہوکر دومنٹ کی خاموشی اختیار کیا گیا اور بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاسی اور قومی خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تعزیعتی جلسے سے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ وحدت بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیر علی وزیر بلوچ تحصیل صدر عدنان سعید گچکی ممتاز ادیب صادق رھچار بی ایس او بچار پنجگور کے آرگنائزر عامر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بابائے استمان میر غوث بخش بزنجو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو بلوچستان اور پاکستان کے قد اور قومی رہنمامیں شمار ہوتے تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم اور مظلوم اقوام کیلئے وقف کیا تھا جمہوری اور سیاسی جدوجہد میں تمام مشکلات کے باجود ثابت قدم رہے لیکن کھبی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی ان ہی کی جمہوری جدوجہد اور قربانی کا نتیجہ ہے کہ اج بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ جہموری اور سیاسی جدوجہد ہی بلوچستان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے میر غوث بخش بزنجو کی طویل اور مسلسل جدوجہد میں صرف نوماہ میں انھیں گونری کا منصب ملا لیکن وہ زیادہ پابند سلاسل رہے انہوں نے اپنی سیاسی سفر میں پیدل اور اونٹ کا سفر کرکے صوبعتیں برداشت کرتے ہوئے بلوچستان کے گلی کوچوں میں جاکر بلوچستان کے عوام کو سیاسی شعور دیا نیشنل پارٹی بابائے استمان میر غوث ں خش بزنجو اور شہید مولابخش دشتی کی سیاسی فکری شوچ کے تسلسل کا حصہ ہے جو جمہوری سیاسی عمل کے زرئعے بلوچستان کی حقوق کے حصول کیلئے کوشان ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ میر غوث بخش بزنجو بلوچ ریاست کی بحالی میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے جنہوں نے اپنی سیاسی سفر میں ہمیشہ بلوچستان ریاست کی بحالی کیلئے جدوجہد کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری جدوجہد میں میر غوث بخش بزنجو کی کوئی ثانی نہیں ہے نیشنل پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد سے بلوچستان کی حقوق کے حامی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے