سبی، ٹریفک حادثہ 2 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی

سبی (گرین گوادر نیوز) بختیار آباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ٹو ڈی کار کے الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محسن علی اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کلیم اللہ ، ذاکر اور راشد علی کے نام سے ہوئی ہے زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنکو سول ہسپتال سبی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ کے لیے ریفر کیا جائے گا ٹو ڈی کار جیکب آباد سے کوئٹہ کی طرف جارہی تھی کہ حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے