کوئٹہ، نواں کلی میں7سالہ بچی کے ساتھ ذیا د تی کے واقعہ کا ملزم گرفتار

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سات سالہ بچی کے ساتھ ذیا د تی کے واقعہ کا ملزم گرفتار کر لیا گیا پولیس سرجن نے بچی اور ملزم کے خون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بجھوا دیئے ہیں۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سات سا لہ بچی (م) اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ وہ اپنے ہمسا ئے سر فر از کے گھر میں کسی کام کیلئے گئی جہاں سرفرا ز نے موقع پا کر اس کیساتھ مبینہ طور پر ذیادتی کر دی اور خود وہاں سے فرار ہو گیا اس دوران بچی جب واپس گھر آئی تو اس بچی کی والدہ نے بچی کو رو تے ہوئے پایا تو فوری طور پر اس کے والد کو اطلاع دی جس پر بچی کوطبی معائنہ کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا اور پولیس کو ا طلا ع دی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ملزم سرفرازکومختلف مقامات پرچھاپوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا دوسری جانب سول ہسپتال میں لیڈی پولیس سر جن ڈاکٹر عا ئشہ نے نواں کلی سے لائی گئی بچی کا ابتدائی معائنہ کیا اور بتایاکہ ابتدائی معائنے میں بچی سے زیادتی اور جسم پر تشدد کینشانات ملے ہیں بچی اور زیادتی کے ملزم کے ڈی این اے کیلئے نمو نے لئے گئے ہیں مزید لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد پتہ لگ سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے