ہماری خواتین معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ درخت لگانا ہے اور یہ صدقی جاریہ ہے اور انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ بھی زیادہ سے زیادہ درخت لگانا زمینی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے انتہائی ضروری بھی ہے لہذا ہم سب کو بڑھ چڑھ کر اس نیک عمل میں حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنی آ نے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور آ لودگی سے پاک ماحول فراہم کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نساء انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ آرٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر کیا اس موقع پر سینٹر کی پرنسپل مس نازیہ احمد بلال صادق عمرانی نسیم اچکزئی قاسم اچکزئی اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ عالمی سطح پر موسمیاتی تغیرات مستقبل میں دنیا پر انسانی زندگی کے لئے بڑا چیلنج ہیں جسکا واحد حل جنگلات اور درختوں کا فروغ ہے اور آ نے والی نسلوں کے لئے آ ج ہی سے اس چیلنج پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے بچاؤ اور صحت مندانہ زندگی کے لئے زیادہ جنگلات اور درختوں کا لگانا انتہائی ضروری ہے اور اس اجتماعی مقصد کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے خصوصاً سکولوں اور کالجز کے طلباء وطالبات کو شجر کاری سے متعلق خاص آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں میں پودے لگانے کا زیادہ سے زیادہ شوق پیدا ہو اور ہم زیادہ سے زیادہ درخت اور پودوں کو لگا کر اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنا سکیں بعد ازاں انہوں نے نساء انسٹیٹیوٹ آف سائنسز اینڈ آرٹ میں قائم لائبریری، جیم، کلاس رو مز، میوزیک روم طلباء کی تربیت کے لئے بنائے گئے بیوٹیشن ٹریننگ سینٹر سمیت مختلف شعبوں کا معا ئنہ کیا انہوں نے سینٹر میں قائم شعبوں خاص طور پر بیوٹیشن ٹریننگ سینٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد ایک باعزت روزگار کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی بہتر کفالت کر سکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت خواتین کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ آ ج ہماری خواتین معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ اس انسٹیٹیوٹ نے طالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے بھی بھرپور مواقع فراہم کیے ہوئے ہیں جو ان کی آ ئندہ آ نے والی زندگی میں مثبت کردار کا حامل ہو گا انہوں نے طالبات کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے جاری تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کا دن ہمارے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس دن ہمیں آزادی جیسی نعمت ملی تھی لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم اس دن کو پورے جوش و خروش سے منائیں آ خر میں سینٹر انتظامیہ کی جانب سے ترجمان حکومت بلوچستان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی قبل ازیں انہوں نے سیگنیچر بورڈ پر ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعارفی کلمات بھی قلمبند کئے