گلگت پی ٹی آئی نے نگر کے ضمنی انتخاب میں شکست تسلیم کرلی
گلگت بلتستان: برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کو نگر میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انداز میں ہوئی گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فتح اللہ خان اور وزیر خزانہ جاوید علی منوا کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران انتخابی قوانین پر عمل درآمد کیا گیا فتح اللہ نے کہا کہ تمام امیدواروں کو مقابلے میں برابری کا موقع فراہم کرکے گلگت بلتستان حکومت اور الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پر کوئی بھی الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام نہیں لگا سکتاوزیر اطلاعات نے اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار ایوب وزیری کو ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
فتح اللہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیاپیپلز پارٹی کے امیدوار نے عام انتخابات میں اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار تیسرے نمبر پر رہے تھےوزیر خزانہ جاوید علی منوا نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت نے نگر میں شفاف ضمنی انتخاب کروا کر اپنا وعدہ پوار کیا ایوب وزیری نے پی ٹی آئی امیدوار ذوالفقار علی بہشتی کو 384 ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی یہ نشست تب خالی ہوئی تھی جب پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اس نشست سے استعفیٰ دیا اور گلگت ون کی نشست برقرار رکھی تھی۔