پیپلزپارٹی شہدا کی جماعت ہے کیونکہ میر اتعلق بھی شہدا خاندان سے ہے، نواب ثناء اللہ زہری

ڈیرہ مراد جمالی (گرین گوادر نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری سے گزشتہ روزپی پی پی کے رہنماء میراحمد خان کھوسہ نے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا میر احمد نواز خان کھوسہ نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو پی پی پی میں شمولیت پر انہیں مبارکبادپیش کی ضلع صحبت پورمیں پارٹی پوزیشن کے حوالے سے بھی نواب ثناء اللہ زہری کوآگاہی دی گئی نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ نصیرآباد ڈویژن میں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے کیلئے نصیرآباد ڈویژن کا دورہ کریں عوام کی تمام ترامیدیں پی پی پی سے وابسط ہیں موجودہ حکومت عوام کے اعتمادپرپورااترنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے پیپلزپارٹی ہی عوام کی امیدوں کی کرن ہے ان شاء اللہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے جوکہ ہمیشہ ملک میں مظلوم اور غریب عوام کے حقوق کیلئے آوازاٹھائی ہے پیپلزپارٹی شہدا کی جماعت ہے کیونکہ میر اتعلق بھی شہدا خاندان سے ہے پیپلزپارٹی صوبائی کونسل کے ممبر میراحمد نوازخان کھوسہ نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سمیت دیگرسابق ممبران صوبائی اسمبلی کی شمولیت سے پیپلزپارٹی بلوچستان میں مزید پارٹی بن کر سامنے آئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے