سلیکٹڈ مسلط کردہ وفاقی و صوبائی حکومت کا انجام انتہائئ قریب ہے،مولانا عبدالغفور حیدری
لورالائی (گرین گوادر نیوز) جے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ صوبائی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی آغا محمود شاہ صوبائی نائب امیررکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین ایم پی اے اصفرعلی ترین ایم پی اے حاجی محمدنواز کاکڑ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی عین اللہ شمس مولانا عبد الرحمان ساسولی ضلعی امیر مولانا فیض اللہ جنرل سیکرٹری عطا ء اللہ کاکڑ ودیگر نے ایک بڑے احتجاجی ریلی و جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ جعلی اور مسلط کردہ وفاقی و صوبائی حکومت کا انجام انتہائئ قریب ہے دو ہزار اٹھارہ کے عام الیکشن میں دھاندلی فراڈ اور چوری کے زریعے مقتدر اور بین الاقوامی دباو پر عمران خان کو ملک اور عوام پر بزور طاقت ہم پر مسلط کیا گیا ہمفارے قاید نے اسی وقت الیکشن کے رزلٹ کو مسترد کیا انہوں نے کہا کہ یہودی ایجنڈے کی تکمیل پاکستان کے اسلامی دستور کو سیکولر بنانے ایٹمی ہھتیار کو محدود اور اسے ختم کرنے اور ملک کے معاشی نظام کو تباہ کرنے جیسے مزموم وملک دشمن فیصلوں کیلئے عمران خان کو مسلط کیا گیا گستاخ رسول ملعونہ اسیہ کو کینیڈہ کے حوالیکرکے مغرب کوخوش کیاگیا جے یوآئی گھریلو تشدد اور وقف املاک بورڈ بلز کو مسترد کرتے ہیں اسکے خلاف پارلیمنٹ اور عوامی فورمز پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے کہا کہ گھریلو تشدد بل سے ہمارا معاشرتی نظام تباہ کرنیک سازش ہورہی ہے مغربی کلچر کوکسی صورت ملک پنپنے کی اجازت نہیں دینگے ریاست مدینہ کے نام پر ملک میں بے حیاء کو فروغ دیا جارہا ہے دینی مدارس ومساجد و مزارات کو کسی صورت قومی دائرے میں جانیکی بھر پور مخالفت کرتے ہیں دینی مدارس کی آزادی وخود مختیاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں انھیں یوٹرن اور جھوٹ پر ایراڈ دینا چاہئے ملک میں نہ ایک کروڑ نوجوانوں کو نہ تو روزگار دیا گیا بلکہ لاکھوں کو بے روزگار کیا گیا اسی طرع ملک میں پچاس لاکھ گھر بنانے کے دعوے کیئے گئے لیکن لاکھوں غریبوں سے ملک بھرمیں چھت چھینا گیا بلوچستان حکومت مکمل فیل ہو چکی ہے صوبے میں ہر سال اربوں روپے لیپس ہو رہے ہیں صوبے میں ترقی کا کہیں پر بھی نام ونشان تک نہیں پچھلے بجٹ پر اپوزیشن کے پر آمن احتجاج کے دوران وزیر اعلی نے تین سو پولیس فورس کا ہم پر بے رحمانہ تشدد لاٹھی چارج اور آنسوگیس کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہمیں بکتر بند گاڑیوں سے قتل کی سازش تیار کی گء تھی جو کہ اللہ کو کچھ اورہی منظور تھا ہم پر ناروا مقدمات درج کرائے گئے جسکا ہم نے تھانے میں پندرہ روز تک مقابلہ کیا جو کہ بلا آخر حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کرپشن کے بے تاج بادشاہ بنے ہوئے ہیں آٹے چینی کے چور حکومت میں بیٹھے ہیں پشاور بی آرٹی اورمالم جبہ پروجیٹس میں کرپشن والوں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں سے غربت بھڑ رہی ہے اور عوام کی غربت چالیس فیصد مزید بھڑ گئی ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کو شکست دینے اور پچاسی فیصد علاقوں پر طالبان کو فتوحات ملنے پر طالبان کو مباکباد پیش کرتے ہیں ہماری پالیسی اس حوالے سے بڑی واضح ہے ہم دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں اور آزادی کیلئے لڑنے والے مجایدین کی بھر پور حمایت کرتے ہیں حکومت ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے کشمیر کا سودا کرلیا گیا ملک میں جمہوریت کے نام پر سول مارشلا نافذ ہے ہم دستور کے ساتھ کھڑے ہیں اور دستور کو چھیڑنے والوں کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ناپاک عزایم سے بازآجا ئے پی ڈی ایمکے ایک نئے عزم کے ساتھ منظم طریقے سے حکومت کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے عنقریب نء تاریخ کا اعلان کرنے والی ہے موجودہ حکومت کو سہارہ دینے میں پی پی پی اور مسلم لیگ ن کا بھی کسی حد تک ہاتھ ضرور ہے فیٹف قانون پاس کرنے میں بھی انھی دو بڑوں جماعتوں نے بھی حکومت کا ساتھ دیا لیکن پاکستان کے شرایط ماننے کے باوجود ہمیں گرے لسٹ سے نکالنے کے بجائے لسٹ ٹو میں ڈالا جارہا ہے جو کہ حکومت کی ناکامی ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر حاجی عبدالکریم کدیزئی نے جماعت سے استعفی دیکر جے یوآئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔