حب، پو لیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ڈکیتی کے 7 ملزمان گرفتار

حب (گرین گوادر نیوز) ساکر ان پو لیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ڈکیتی کے 7 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار،3 عدد ٹی پستول، دوموٹر سائیکلیں اور چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمدتفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی نگرانی میں ایس ایچ او ساکران محمد جان ساسولی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالحکیم رونجھو،ہیڈ محرر یحییٰ خان،ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ،کانسٹیبل شیر محمد ودیگر کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں اشفاق ولد نظر محمد سکنہ مگسی کالونی حب، الیاس ولد نادر سکنہ مگسی کالونی حب،محمد حسن ولد امداد سکنہ مگسی کالونی حب،وسیم ولد نزیر سکنہ آلہ آباد ٹاؤن حب،شہزاد ولد علی اکبر سکنہ مگسی کالونی حب کو گرفتار کرکے دو عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ مگزین تین عدد زندہ کارتوس دوموٹر سائیکلیں اور چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے علا وہ ازیں ساکر ان پو لیس نے دوران گشت اٹک گیٹ کے قریب 3 نمبر نالہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے کھڑے دو ڈکیت زبیر عرف کنڈھا اور مختیار کو گرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے