بیلہ پولیس کی کاروائی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

حب (گرین گوادر نیوز) بیلہ پولیس کی کامیاب کاروائی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائیوں کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ حاصل خان قمبرانی نے اپنی پولیس پارٹی انسپکٹر عبدالنبی رونجھو انسپکٹر نصر اللہ رونجھو اے ایس آئی اکبر رونجھو محرر عبدالرزاق رونجھو ہیڈ کانسٹیبل اکبر رونجھو کانسٹیبل قادر بلوچ انور امین کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبدالواحد عرف چوچو ولد محمد صدیق ساکن محلہ چوٹکی بیلہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے