بیلہ، گڈانی شپ یارڈ میں لفٹر کی زد میں آکر مزدور جاں بحق
بیلہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لفٹر کی زد میں آکر مزدور جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 113لفٹر(لوڈر)کی زد میں آکر مزدور امام بخش ولد قادر بخش بلوچ سکنہ آدم گوٹھ گڈانی جاں بحق ہوگیا آن لائن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق نعش رورل ہیلتھ سینٹر شیخ آباد پہنچانے کے بعد ضروری کاروائی پوری کرکے نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔