نوکنڈی ٹو ماشکیل سی پیک روڈ اہمیت کا حامل ہے، صادق سنجرانی

دالبندین (گرین گوادر نیوز) چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے کہا ہے کہ نوکنڈی ٹو ماشکیل سی پیک روڈ اہمیت کا حامل ہے 7 ارب روپے کی لاگت سے یہ سڑک تعمیر ہوگا سڑک سے سرحدی شہر ماشکیل کے لوگ استعفادہ حاصل کرینگے اور پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ کے ساتھ منسلک ہوجائینگے 102 کلو میٹر سی پیک روڈ دو سال کی قلیل مدت میں تیار ہوگا 24 جولائی 2023 تک سڑک کا کام مکمل ہوجائے گا صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی میں شاہراہیں کلیدی کردار ادا کریں گی شاہراہوں کی نیٹ ورک علاقے کی تقدیر بد ل دیتے ہیں چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی دو روزہ دورے پر گزشتہ روز خصوصی طیارہ کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پہنچے جہاں رکن صوبائی اسمبلی ڈسڑکٹ واشک حاجی زابد علی ریکی،سابق صوبائی وزیر میر عبد الکریم نوشیروانی، چیف آف چاغی سردار حاکم علی سنجرانی، سردار شاہ معمود خان سنجرانی،سردار نجیب سنجرانی، میر علی جان نوتیزئی، حاجی صاحب خان محمد حسنی، ملک نور بخش بڑیچ، بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی، بی اے پی چاغی کے صدر میر اسفندیارخان یار محمد زئی میر مدد خان سنجرانی نورعلی سنجرانی،ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی،ایس پی چاغی محمد انور بادینی،،تحصیلدار دالبندین اکبر علی مزارزئی، ودیگر قبائلی عمائدین، سرکاری آفیسران، خان پینل اور بی اے پی کے کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا دالبندین پہنچنے پر پولیس،لیویز،اور فورسز نے سخت سیکورٹی کا اہتمام کیا گیا تھا بعد ازہ وہ بائی روڈ نوکنڈی روانہ ہوگئے نوکنڈی میں انکے حامیوں اور قبائلی عمائدین نے بھی انکا شاندار استقبال کیا چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے نوکنڈی ٹو ماشکیل سی پیک روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد دعا کی گئی بعد ازہ وہ ضلع کے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل اور نوکنڈی کے درمیان سڑک کا تعمیر ہونا عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اب پورا ہوگیا انشاء اللہ بہت جلد یہ تعمیر ہوکر ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل کے اندر اس سڑک کی بدولت ایک بڑی تبدیلی آئیگی اور لوگوں کو روزگار کے لیئے مواقع پیدا ہونگے چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی دوروزہ دورے پر چاغی ضلع میں موجود ہیں وہ مختلف قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے