کوئٹہ، ہوائی فائرنگ کاسلسلہ جاری، انتظامیہ خاموش تماشائی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں مبارک چوک، کلی ترخہ ودیگر میں ہوائی فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے،لوگ شدید خوف وہراس سے دوچار ہیں،انتظامیہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیں۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں اسپینی روڈ مبارک چوک کلی ترخہ، میں آئے روز شادی بیاہ کے تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پایاجارہاہے،ہوائی فائرنگ کی وجہ سے کئی دفعہ لوگوں کو آندھی گولیاں لگ کر لوگ زخمی ہوجاتے ہیں عوامی حلقوں نے کہاہے کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو یہ سلسلہ عوام کیلئے وبال جان بن جائے گا،آئی جی پولیس بلوچستان،کمشنر کوئٹہ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی ودیگر حکام سے اپیل ہے کہ فوری طورپر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔