کوئٹہ، کسٹمزکی کارروائی،450 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد،ملزم فرار
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ کسٹمز نے بڑے پیمانے پر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 450کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکرلی ہے۔گزشتہ روز کوئٹہ کسٹم نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی میں نوتال کسٹمز چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران 450 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمدکرلیاہے،منشیات کی قیمت 15 کروڑ روپے بنتی ہے کوئٹہ کسٹمز نوتال چیک پوسٹ پر کاروائی۔ دس ویلر ٹرک سے جو بجری سے لدی ہو ء تھی۔ اسی بجری کے اڑ کے میں خفیہ طریقے سے چھپا ئی گئی تھی۔ یاد رہے اسے پہلے بھی اسی طرح بجری کے اڑ میں منشیات یورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ڈرائیور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واضع رہے اسی چیک پوسٹ پر گزشتہ کئی مہینوں سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کی گئی تھی۔ جس کے بعد مزید سخت چیکنگ شروع کردی گئی،کارروائی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز پروینٹو عرفان جاوید کی ترتیب دی گئی عملے نے کی۔ کارروائی میں ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ اوراسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز عمیر خان کے زیر نگرانی سپرنٹنڈنٹ خورشید حسنی، انسپکٹر علی احمد لہڑی،، انسپکٹر ندیم طاہر اور سپاہی منیر حمد، ابراہیم لہڑی اور کلاس فورتھ اسٹاف نے حصہ لیا۔