مریم نواز حتمی رپورٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی، خاندانی ذرائع

لاہور (گرین گوادر نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبعیت سنبھل گئی، خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ بھی بہتر آنا شروع ہو گئی خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز ایک دو روز میں اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرائیں گی ان کی طبعیت میں بہتری کے بعد اب جلد ان کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا مریم نواز 28 جولائی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہیں، وہ کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن میں تھیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر ڈاکٹرز کی حتمی رپورٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے