قبائلی شخصیات دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہورہی ہیں ، روزی خان کاکڑ
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف جھلااوان نواب ثناء اللہ خان زہری، سابق وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ،سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی،سابق صوبائی وزیر کرنل(ر) یونس چنگیزی،سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم، سابق مشیر وزیراعلیٰ کشور جتک سمیت دیگرسیاسی و قبائلی رہنماوں کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پیپلز پارٹی میں شامل سے پارٹی بلوچستان میں مزید فعال اور منظم ہوگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں روزی خان کاکڑ نے کہا کہ سیاسی و قبائلی شخصیات دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہورہی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو انکے حقوق دلاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک گلدستے کی مانند ہیں جس میں ہر زبان بولنے والے افراد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی و سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پرانہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور اقتدار میں آکر عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اورعملی اقدامات اٹھائے گی۔