ریاست قلات کے الحاق کے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے، نواب محمد اسلم رئیسانی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھاہے کہ خان قلات اورمحمد علی جناح کے دستخط شدہ ریاست قلات کا پاکستان کے ساتھ الحاق کے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہاکہ اسلامی ریاست میں تمام غیرمسلم اقلیتوں کو عقیدہ، مذہب، جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت حاصل ہوگی، وہ انسانی بنیاد پر شہری آزادی اور بنیادی حقوق میں مسلمانوں کے برابر شریک ہوں گے۔ قانون کی نظر میں سب کے ساتھ یکساں معاملہ کیا جائے گا۔اسلامی جمہوریہ میں بھی یہی ہونا چاہیے