بلوچستان کے عوام غیرت مند اور بہادر لوگ ہیں، بلاول بھٹو
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ لاکر دکھائیں گے کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق مرکزی رہنماؤں سمیت دیگر کی پی پی پی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شانہ بشانہ رہ محنت اور جدوجہد کریں گے اور پورے بلوچستان میں قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں گےچیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں اور خاص طور پر یہاں بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، ہم جیالا وزیراعلیٰ منتخب کرکے دکھائیں گے اور بلوچستان کے مسائل کا حل بھی نکال کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام غیرت مند اور بہادر لوگ ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اور آپ کا رشتہ آج کا نہیں بلکہ 3،3 نسلوں کا رشتہ ہے۔
آپ نے قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تاریخ رقم کردیا تھاان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ملک کے غریب عوام کو آواز دی، غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا اور مزدوروں کو بھی حقوق دلوایا تھا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب آپ نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا تو ہم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردیا تھا، بینظیر کی شہادت کے بعد آپ نے ایک بار پھر مرد حر صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تیسری دفعہ تاریخ رقم کردیا تھا انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وہ حقوق دلائے تھے، جس کا وعدہ قائد عوام نے کیا تھا مگر وہ وعدہ تو صدر زرداری کے دور میں پورا ہوا، جب ہم نے صوبوں کو حقوق دلائے تھے، جب ہم نے این ایف سی ایوارڈ دلایا تھا، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آپ کو اپنے حقوق دلائے تھے اور آپ کو اپنے وسائل کا مالک بنایا تھا۔