حکومت شہید وکلا کے خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے، منظور کاکڑ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور احمد کاکڑنے کہا ہے کہ ہمارے وکلا نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت بڑی قربانی دی ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی، بلوچستان عوامی پارٹی اور موجودہ حکومت شہید وکلا کے خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے اور ان کے بچوں کی تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ماضی سے کافی بہتر ہے اور کچھ لوگ اپنے سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ان کے دور حکومت میں بھی امن وامان کی صورتحال موجودہ حالات سے زیادہ خراب رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 8اگست2016کو سول ہسپتال کوئٹہ میں جس طرح دشمنوں نے ہمارے تعلیمی یافتہ طبقے وکلا کو نشانہ بنایا اور ہمارے مستقبل کو نہیں بخشاگیا آج وہ وقت گزر گیا اور ہمارے وکلا نے جس حالات کا مقابلہ کیا ان پر ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ وکلا ہمیشہ آئین و قانون کی جنگ لڑتی رہی انہوں نے کہاکہ ان وکلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہاکہ بعض اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے موجودہ جمہوری حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جب ان کے دور میں اس طرح واقعات ہوتے تھے توہ وہ کیوں خاموش تھے بلوچستان میں زیادہ ترقوم پرستوں اور مذہب پرستوں کی حکومت رہی انہوں نے کبھی بھی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے بات نہیں کی آج جب موجودہ دور حکومت میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی شروع ہوئی تو ان قوتوں سے ہضم نہیں ہورہی اور مخصوص ذہنیت سے حکومت کو نشانہ بنارہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان عدالتی حکم کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اس فیصلے کے خلاف ہم عدالت سے رجوع کریں گے اور انشا اللہ جیت ہماری ہی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے