کوئٹہ، شمولیتی جلسہ پاکستان پیپلزپارٹی اختلافات کا شکار

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی، ڈویژنل و زیلی تنظیموں کے عہدیداروں کا اہم اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں 8اگست کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کوئٹہ اور شمولیتی جلسے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اجلاس نے نئے شامل ہونے والے سیاسی شخصیات کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا کوئٹہ شمولیتی جلسے کے انعقاد میں صوبائی تنظیم کو نظر انداز کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا جائے گا، اجلاس نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی صدر سمیت تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی و زیلی ونگز کے عہدیداران شمولیتی جلسے میں احتجاج کے طورپر شرکت نہیں کریں گے۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 8اگست کو کوئٹہ میں ہونے والا پاکستان پیپلزپارٹی کا پاور شو تاریخی ثابت ہوگا صوبے کی اہم شخصیات کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی اور اگلا حکومت بلوچستان میں پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا کٹ پتلی حکومت عمران نیازی کے حکومت کا خاتمہ کا وقت آن پہنچا ہے۔جس کے حوالے سے کارکنان سمیت صوبائی قیادت بھی تیاریاں شروع کرلے پارٹی میں صوبے کے قدآور شخصیات کا شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نہ صرف بلوچستان بلک پاکستان کی ترقی وخوشحالی چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جتک ہاؤس میں جلسہ گاہ کی تیاریوں کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت تھی اور آج بھی غریبوں کی آواز کو بلند کرنے کیلئے برسرپے کار ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے