شجرکاری مہم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے جنگلات کا تحفظ بھی کرنا ہے، نورمحمد دمڑ
زیارت:صوبائی وزیر پی ایچ / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مون سون شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پاکستان ماحولیاتی تحفظ اور گلوبل وارمنگ کے منفی اثرات کم کرنے کے اقدامات میں لیڈ کررہا ہے شجرکاری مہم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے جنگلات کا تحفظ بھی کرنا ہے ضلع زیارت میں صنوبر کی دنیا کی دوسری بڑی جنگل ہے اور زیارت ہزاروں سال پرانے صنوبر کے درختیں موجود ہے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے ساتھ ساتھ ضلع زیارت کے عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جنگلات کی حفاظتی کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت میں شجرکاری مہم کاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈپٹی کنزرو یٹر حسیب خان کاکڑ، محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکاران اور بڑی تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ دنیا میں درختوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کئی ممالک سے پیچھے ہے گلوبل وارمنگ عالمی سطح پر بہت اہم مسئلہ بن چکا ہے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے، آلودگی کم کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک بھر شروع کردہ شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے پوری قوم نے ملکر اپنا کردار اداد کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے کی ضرورت ہے ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کے لئے اچھا اور بہتر ملک چھوڑ کر جائیں۔پاکستان گلوبل وارمنگ کے منفی اثرات کم کرنے کے لحاظ سے دنیا کی قیادت کررہا ہیانہوں نے کہا کہ درخت لگانا اور ان کی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ درخت ماحول کو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھتے ہے بلکہ وطن عزیز کو ترقی کے میدان میں لانے کے ساتھ ساتھ گرمی سے نجات کا اہم اور قدرتی ذریعہ بھی ہیں موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجرکاری ایک اہم قومی فریضہ اور ضرورت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ صرف پودے لگانا شجرکاری نہیں بلکہ ان کی نشوونما کرکے تناور درخت بنانا ہی اصل مقصد ہیں انہوں نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے بلکہ درخت انسان کی زندگی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے ماحولیاتی آلودگی ختم اور ماحول کو صاف ستھرا،خوشگوار بنانے اور آکسیجن کی فراہمی کا ایک قدرتی ذریعہ ہے انہوں نے کہاکہ زیارت کیلئے ملک اور مختلف ممالک سے لوگ سروتفریح کیلئے آتے ہے کیونکہ زیارت ایک سرسبز علاقہ ہے۔