وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے چمن کا دورہ کیا

کوئٹہ(گرین گوادرنیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے چمن کا دورہ کیا ڈاکٹر فیصل سلطان کا چمن پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے استقبال کیا.معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ضلع چمن میں پولیو کے سدباب کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیاضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اخر میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے باب دوستی گیٹ کا بھی دورہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے