عارضی ملازمین کو مستقل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،گورنر بلوچستان سید ظہور آغا

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا ہے کہ موجودہ عوامی حکومت بلوچستان سمیت ملک بھر کے محنت کش طبقہ ملازمین اور مزدوروں کو مراعات کی اور اداروں میں ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اداروں میں فرائض سرانجام دینے والے عارضی ملازمین کو مستقل کرنا اولین ترجیح ہے بلوچستان کی پسماندگی کو مد نظر رکھ کر ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے سے بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں بلوچستان کے مزدوروں و ملازمین کی نمائندہ تنظیم بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر خان زمان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمزدور رہنماؤں نے گورنر سید ظہور آغا کو بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کنٹریکٹ و پراجیکیٹ ملازمین کو مستقل کرنے۔ محکمہ بی اینڈ آر محکمہ ایری گیشن اور دیگر محکموں میں پرموشن میں سینئر ملازمین کی حق تلفی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میونسپل کمیٹیوں کو درپیش مسائل اور بو لان میڈیکل کالج۔ لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کے ملازمین و درجہ چہارم کے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ محکموں میں کنٹریکٹ و پراجیکیٹ اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت نے متعدد اداروں میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کو مستقل بھی کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا حکومت روزگار پیدا کرنے کے منصوبوں پر عملدرآمد کو تریح دے رہی ہے۔انہوں نے فیڈریشن کے صدر خان زمان حاجی بشیر احمد قسم خان عابد بٹ اور دیگر مزدور رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ و پراجیکٹ کی مستقلی اور دیگر محکموں و یونیورسٹیز خصوصا بولان میڈیکل کالج لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کے ملازمین کو درپیش مسائل کرنے کیساتھ محکموں میں سینئر ملازمین و مزدوروں کی پرموشن کیلئے سنیارٹی اور محکموں کے رولز کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایات دیں گے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے بلوچستان کے مزدوروں کے نمائندوں کو اپنی جانب سے مکمل یقین دہانی اور تعاون کے عزم کاآعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے