مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 11 اگست کو اجلاس طلب کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خطے کی صورت حال، پڑوسی ممالک سے تعلقات اور افغان تنازعہ پر متفقہ پالیسی اپنانے پر غور ہو گا۔