ملک عبیداللہ کاسی کی شہادت سے بلوچستانی عوام ایک عظیم نڈر شخصیت سے محروم ہوگئے، پی پی پی بلوچستان

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ملک عبیداللہ کاسی کی بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عبیداللہ کاسی کو انتظامیہ بازیاب کرانے میں ناکام ہوئی اور دہشت گردوں نے انہیں قتل کردیا، ترقی پسند سیاسی کارکنان انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں اور ریاست خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ملک عبیداللہ کاسی کی شہادت سے بلوچستانی عوام ایک عظیم نڈر شخصیت سے محروم ہوگئے، حکومت ملک عبیداللہ کاسی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دیں۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، نائب صدر شیخ بلال مندوخیل، نائب صدر میر اکبر بنگلزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اعجاز بلوچ،شریف خان خلجی،ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز ملک زیشان حسین،سردار ثنااللہ ابابکی،ریکارڈ سیکرٹری حاجی خان محمد بڑیچ، رابطہ سیکرٹری علی جان ہزارہ، فنانس سیکرٹری حاجی انور مینگل،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی،ژوب ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کدیزئی،رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ،نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال عمرانی،مکران ڈویژن کے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ،قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد، سبی ڈویژن کے صدر میر موسم خان بگٹی،کوئٹہ ڈویژن کے صدر میر اختر شاہوانی ودیگر کا عوامی نیشنل پارٹی کے مغوی رہنما ملک عبیداللہ کاسی کی قتل پر دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے ملک عبیداللہ کاسی کی بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک عبیداللہ کاسی ایک عوام دوست شخصیت تھے، انہوں نے کہاکہ ملک عبیداللہ کاسی کی شہادت سے بلوچستانی عوام ایک عظیم نڈر شخصیت سے محروم ہوگئے، ہم حکومت سے ملک عبیداللہ کاسی کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اللہ تعالی ملک عبیداللہ کاسی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر عطا فرمائیں پاکستان پیپلزپارٹی غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے