مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے،بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ، کشمیریوں کی امنگوں کے تحت تنازعات کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔