صوبے میں امن و امان کی صورتحال دبدن مخدوش ہوتی جارہی ہے، جمال شاہ

کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن ملک عبید اللہ کاسی کے بیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال دبدن مخدوش ہوتی جارہی ہے عوام اور عوامی نمائندے عدم تحفظ کا شکار ہیں دن دیہاڑے اغواء، قتل کی وارداتیں صوبے اور ملک کے لئے نیک شگو ن نہیں ہیں، ملک عبیداللہ کاسی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا یا جائے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ ملک عبیداللہ کاسی 26جون سے اغواء تھے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے تک حکومت انہیں بازبات کروانے میں ناکام رہی اور اغواء کاروں نے انہیں شہید کردیا غم کی اس گھڑی میں مسلم لیگ(ن) بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی اور ملک عبیداللہ کاسی کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا ایک بارپھر سے خراب ہونا نیک شگون نہیں ہے صوبے میں اغواء اور قتل کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں دن دیہاڑے اغواء کار اور قاتل دندانے ہوتے آتے ہیں وارداتیں کرکے چلے جاتے ہیں ایسی صورتحال میں انتظامیہ،پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اور انگلیاں اٹھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان صوبے کا حساس ترین صوبہ ہے یہاں پر امن وامان کی صورتحال کا خراب ہونا تشویشناک ہے حکومت فوری طور پر امن وامان کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے اور ملک عبید اللہ کاسی کے قاتلوں کرگرفتار کرکے قرار واقع سزا دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے