بلوچستان کے بہادرجوانوں نے اپنی جانیں قر بان کر کےصوبے میں قیام امن کو یقینی بنایا ہے، محمد طاہر رائے
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بہادر آفسیروں اور جوانوں نے اپنی جانیں قر بان کر کے صوبے میں قیام امن کو یقینی بنایا ہے شہا دتیں دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ہم سب نے گروہی لسانی و طبقاتی اور نسل تفریق کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوکر دشمن کو شکست فانی دی ہے تاکہ خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کا خواب شرمند ہ تعبیر بنایا جا سکے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر پولیس لائن کوئٹہ میں منعقد ہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس مو قع پرایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی ، ریجنل پولیس آفیسر و ڈی آئی جی کوئٹہ محمد اظہر اکرم، کمانڈ نٹ پی ٹی سی محمد سلیم لہڑی، کمانڈنٹ،ڈی آئی جی کرائم وزیر خان،آ ناصر ایس ایس پی کوئٹہ اسد خان ناصر سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ پولیس اپنے قیام سے لیکرآج تک امن کی علمبردار رہی ہے ہمارے جوان ہمہ وقت جرائم اور خصوصا دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے معاشرے اور اللہ کے ہا ی سر خروں ٹھرے ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہماری صفوں میں فیاض سنبل، ساجد مہمند،مبارک شاہ اور حامد شکیل صا بر جیسے بہادر آفسیران اور سب انسپکٹر اسماعیل جس کے خاندان سے تین بہا در بیٹے اور ایک داما د نے شہادت کا رتبہ پایا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اپنے فرائض کے حوالے سے ہمیشہ پرعزم ہے اورہمارا عزم مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور امن کے قیام کے لئے ہر وقت برسرے پیکار رہتے ہوئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کردہشت گردوں کا صفایا کر رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اب تک936 پولیس آفسیران اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ہیں جن کی قربانیوں کا ہم آج اعتراف کر رہے ہیں ان قربانیوں کے ثمر کی بدولت شہر ی خود کو پہلے سے زیا دہ محفوظ تصور کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی معاونت عزم اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے پولیس فور س کو درپیش مسائل حل ہورہے ہیں جس میں پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ اور پولیس کو جدید اسلحہ بکتر بند گاڑیاں جیمرز بلٹ پروف گاڑیوں سمیت دیگر آلات کے لیے وسائل اور نئے تھانوں کی تعمیر کے لئے فنڈز کی فراہمی کے ساتھ پولیس کے استعداد کار میں بہتری کے لئے پولیس ٹریننگ کالج میں جدید طریقوں سے تربیت اور انسداددہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تربیت کا عمل پاک فوج کے تعاون سے جاری ہے جس سے دہشت گردی سے نمٹنے میں مدد ملی گی ایگل سکواڈ کی پاک فوج سے تربیت کے بعد شہر میں جرائم کی بر وقت روک تھا م اور دہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں مدد مل رہی ہے بلوچستان پولیس کی دہشت گردی خلاف قربانیاں لازوال ہے اور حکومت نے پولیس کے شہداء کیلئے پیکج میں اضافے کیا ہے،جبکہ بلوچستان پولیس شہداء کے اہل خانہ کو پنجاب اور سندھ پولیس کی ازسرنو اسپیشل پیکج اور مراعات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2006سے اب تک شہداء کے 200بچوں کو مختلف عہدوں انسپکٹر، سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر، کانسٹیبل، جونیئر کلر ک اور کلاس فور میں بھر تی کیا جاچکا ہے حکومت پولیس شہداء کی اسکالر شپ کی مد میں ملنے والے فنڈ ز سے شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کر نے کے لئے سکالر شپ دے رہی ہے پولیس شہداء کی بیواوں کی مالی معاونت کے اپنے وسائل بروئے کار لا کر مدد کر رہے ہیں پاک فوج ایف سی اور حساس اداروں کی جانب سے مکمل رہنمائی اور تعاون سے امن کے قیام کو یقینی بنا رہے ہم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے شکر گزار ہیں جن کی ذاتی دلچسپی کے باعث محکمہ پولیس سہولیات فراہم ہوئیں جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے بلوچستان پولیس کے جوانوں کوکو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انسداددہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے قبل ازیں یادگار پولیس شہداء پر گئے اور فاتحہ خوانی کی۔