پنجگور، مصوم بچے کے قتل نے ہر شخص کو غم زدہ کردیا ہے، سلیمان سدوزئی

پنجگور (گرین گوادر نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی فنانس سیکرٹری میر سلیمان سدوزئی نے کہا ہے کہ پنجگور کا امن ہمیں عزیز ہے عوام کے جان ومال سے کھیلنے والوں کو دشمن سمجھتے ہیں ایس پی پولیس کے ناک کے نیچے ہر روز ایک نیا واقعہ رونما ہوتا ہے ٹی وی اسٹیشن کے رہائشی مصوم بچے کی بے دری سے قتل ہونے والے واقعہ نے ہر شخص کو دکھی اور غم زدہ کردیا ہے ایس پی صاحب دفتر میں بیٹھ کرصرف ملازمین کو دھوپ میں سکھانے میں مصروف ہیں انہوں نے اپنے جاری کردہ بیاں میں مذید کہا کہ بی این پی عوامی کے خلاف ایک منعظم سازش شروع کی گئی ہے اور پنجگور کے پرامن حالات کو خراب کے پھیچے بھی یہی سازشی سوچ کارفرما ہے میرسلیمان نے کہا کہ پنجگور کے امن کو بحال کرنے کے لیے ایک فرض شناس نڈر اور ایماندار پولیس افسر کی ضرورت ہے موجودہ ایس پی کی عدم توجہی کی وجہ سے اے ایریا میں دن بدن حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی شہر کو ڈاکوؤں اور سماج دشمن کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتی ایس پی پنجگور اگر عوام کے جان ومال کا تحفظ نہیں کرسکتے تو رضاکارانہ طور پر اپنا ٹرانسفر کرائیں تاکہ کوئی شہری سماج دشمن عناصر کے خونی گولی کا شکار نہ بنے میرسلیمان نے کہا کہ پنجگور اے ایریا میں وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جب مولانا عبدالحئی شہید کردیئے گئے تھے تو بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی میر اسداللہ بلوچ نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ موجودہ ایس پی کی وجہ سے پنجگور کے حالات خرابی کی طرف جارہے ہیں انکو فوری طور پر پنجگور سے ٹرانسفر کیا جائے جن خدشات کا اظہار میر صاحب نے اسمبلی فلور پر کیا تھا اج وہ بدامنی کی شکل میں پنجگور کے عوام کو تخفے میں مل رہے ہیں بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی اٹھاکر بے دردی اور درندگی کے ساتھ قتل کیا جارہا ہے اور ہر روزگاڑیاں چھینی جارہی ہیں مگر ایس پی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی عوام اب مجبور ہوچکے ہیں کہ اس کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے