پاکستان کی معیشت کو سلیکٹڈ حکومت نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، مولانا عبد الغفور حیدری
خضدار (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے پاکستان کی معیشت کو ناہل اور سلیکٹڈ حکومت نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ترقی کی سوئی گرگئی ہے اب ہماری معیشت چالیس سال تک جنگ زدہ افغانستان بنگلہ دیش اور بر ما کی معیشت سے بھی کمزور تر ہے مہنگائی میں یہ ملک 135ویں نمبر پر ہے اس ملک کے نظریاتی و جغر افیائی سر حدات کو بری طرح سے مسلنے کے ایجنڈے پر حکومت اور اس کے حمایتی ادارے تلے ہوئے ہیں جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کی اتحاد نے اس ملک کے نظریہ کے بقا کے لئے جس قسم کی جدو جہد کرتے رہے ہیں وہ ان حب الوطنی اور قوم کے ساتھ ان کی محبت و ہمدردی واضح ترین ثبوت ہے ہم اپنی جدو جہد کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک اس ملک سے عوام کی خون چوسنے والے ان حکمرانوں کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری خضدار کے صحافیوں کو ٹیلیفوں پر ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے کہا پاکستان میں اتحاد بھائی چارگی کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کا عادلانہ نظام ملک میں نا فذ ہو کیونکہ پاکستان مختلف اقوام کا ملک ہے ان میں سے ہر ایک کی تہذیب بولی الگ ہے لیکن ان تمام اقوام کے درمیان قدر مشترک صرف اسلام اور اسلام کا عادلانہ نظام ہے اس لئے تو ِ پاکستان بنانے کے لئے پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کا نعرہ لگا یا تھا اس مقدس مقصد کے لئے پاکستان بر صغیر کے کروڑوں لوگوں نے اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کیا تھا اپنی وطن و رشتہ داوں کو چھو ڑ کر پاکستان آئے تھے لیکن بد قسمتی ایک سازش کے تحت اسلام کے مقدس نظام کو پاکستان میں آنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ پاکستان گذشتہ 73 سالوں سے بد ترین بحرانوں شکار ہے جب سے عمران خان کی حکومت بنی ہے اس کے بعد تو مغرب اور یہودیت کے ایجنڈے کو نا فذ کرنے کے لئے خطرناک سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان اسلام کے نام پر بنی ہے یہاں کے 95 فیصد لوگ مسلمان ہیں اس ملک کی بہتر مستقبل کی ضمانت محض اسلام کے عادلانہ نظام میں مضمر ہے