اورناچ مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری چار افراد جاں بحق

وڈھ(گرین گوادرنیوز) اورناچ ایریا کراڑو قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری چار افراد جاں بحق لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خضدار سے کراچی جانیوالی مزدا ٹرک کراڑو کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاکر حادثے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی کو بیلہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے حادثے میں جاں بحق افراد خضدار کے شہری بتائے جارہے لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں جان بحق افراد میں مولابخش ولد شاہ محمد،فیض محمد ولد محمد عالم سکنہ خضدار لکھو میر ولد حیدر سکنہ کراڑو جبکہ ایک نامعلوم ہے جاں بحق افراد کی میتیں کراڑو ریسکیوں 1122 کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خضدار منتقل کردیا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے