کراچی ، حیدرآباد ویکسینیشن کے معالے پر بھی سب سے پیچھے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی حکومت سندھ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد ویکسینیشن کے معالے پر بھی سب سے پیچھے ہیں، اسی لیے انہیں گورننس کو بہتر کرنے کی کوشش کرے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو آگاہ کرتےہوئے کہا کہ ملک میں ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ اس معاملے میں بھی پیچھے ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سندھ پر تنقید نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن کراچی اور حیدرآباد ویکسینیشن پر بھی سب سے پیچھے ہیں اور اسی لیے سب سے زیادہ مسئلہ وہی پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو چاہیے کہ وہ اپنے معاملات پر نظر ڈالے، اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنی گورننس کچھ بہتر کرنے کی کوشش کرے، پاکستان میں جس شعبے کے اعداد وشمار آتے ہیں اس میں ہر شعبے میں حکومت سندھ سب سے پیچھے ملتی ہے جو بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر معاملہ ایسے رہا تو اس پر بڑی تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ سندھ ہمارا بہت ہی اہم صوبہ ہے، بہت بڑی آبادی کا مسکن ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بیٹھ کر شکلیں دیکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ کو بار بار کہہ رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کے اختیارات ہیں کہ صوبوں کو ان کی گورننس کی طرف توجہ دلائیں اور ہم حکومت سندھ کو ان کی گورننس کی طرف توجہ دلاتے رہتے ہیں، جس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ وہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے