ملک میں جمہوریت کا صرف نام بچ گیا ہے، یعقوب ناصر

لورالائی:پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی میں کو ئی اختلاف ہے اور نہ کوئی طاقت ہم میں نفاق ڈال سکتی ہے میاں شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور رہینگے جبکہ میاں نواز شریف پارٹی کے قائدہیں دونوں بھائی مریم نواز شریف اور پوری پارٹی متحد ہے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت کیساتھ ہوتے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ سے ملک میں احتساب کے نام پر انتقام اور سیاسی رہنماوں کی کردار کشی کا سلسلہ عروج پر ہے آج تک نیب نے پورا زور لگا نے کے باوجود شریف برادران سے ایک پائی تک وصول نہیں کی عمران خان اتنا ظلم کریں کہ انھیں کل برداشت بھی کرنا پڑے نیب نے مالم جبہ کرپشن کیس کی فائل چیف سیکرٹری کے پی کے کے حوالے کر کے جانبداری ظاہر کر دی ملک میں جمہوریت کا صرف نام بچ گیا ہے تمام ملکی امور میں غیر نمائندہ قوتیں مداخلت کر رہی ہیں پی ڈی ایم اسی روش اور غیر جمہوری عمل کیخلاف تحریک چلا رہی ہے جب تک ملک میں عوام کے ووٹ کو عزت اور اسکی بالادستی قائم نہیں ہو جاتی ملک بحرانوں کا شکار رہیگاملک میں الیکشن کمیشن کو بااختیار بناکر فوری طور پر عام الیکشن کرائے جائیں ورنہ ملک کی سلامتی کو خطرات کا سامنا رہیگا ملک میں دستور پر عمل کیا جائے تو یہ ملک ترقی کے جانب چل پڑیگا ملک میں ایل پی جی، پیٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں حالیہ مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے نااہل سلیکٹڈ حکومت امور مملکت چلانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عمران خان کے اردگرد آٹا چینی چوروں نے گھیرا ڈال رکھا ہے عمران خان انکے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں آج کوئی ریاست مدینہ کی بات نہیں کرتا کیوں کہ حکومت میں چوروں کا راج ہے عمران خان خود فارن کیس کا سامنا نہیں کررہے بنی گالہ گھر کی تعمیر کاحساب ابتک اسکا جواب نہیں دے سکے اور نہ ہی گھر کو ریگولرائز کراسکے پی ٹی وی کیس میں وزیر اعظم اور صدر صرف استسثنا کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں انہوں نے کہا عوام کا صبر جواب دے چکا ہے پی ڈی ایم اپنی تحریک ازسرنو فعال کرنے پر مشاورت کر رہی ہے اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں لانگ مارچ سمیت ملک گیر تحریک جسمیں احتجاجی جلسے پہیہ جام ہڑتال اور شٹر ڈاون ہڑتال جیسے آپشن پر بھی غور کیا جا ئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے