قلات، پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
قلات: قلات میں ہندو محلہ کے مکینوں کا پانی کے عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پانی فراہم کرنے کے نعرے درج تھے گزشتہ ایک مہینے سے پانی کی فراہمی بند کی گئی ہے علاقہ مکین ٹینکر مافیا کے ذریعے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں صوبائی حکو مت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی چیف سیکریٹری بلوچستان ایم پی آئے قلات میر ضیا ء اللہ لانگو سیکریٹری پی ایچ ای بلوچستان ہندو محلہ قلات کے مکینوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے تفصیلات کے مطابق قلات میں گزشتہ روز ہندو محلہ کے مکینوں نے پانی نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڈھ مہینے سے ہندو محلہ قلات کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہاکہ زیر زمین پانی کی کمی کی وجہ سے ہندو محلہ قلات کی واحد واٹر سپلائی خشک ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقہ کی واحد واٹر سپلائی اسکیم خشک ہو نے کی وجہ سے علا قہ مکین ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں بد بودار پانی خرید نے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے حکام کو وا ٹر سپلائی کے خشک ہونے کے لیئے درخواست دینے کے باوجود تا حال شنوائی نہیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پانی نہ ہو نے کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں خصوصاً غریب اور متوسط طبقہ جو واٹر ٹینکر کے زریعے پانی خریدنے سے قاصر ہیں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے صوبائی حکو مت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی چیف سیکریٹری بلوچستان ایم پی ائے قلات میر ضیا ء اللہ لانگو سیکریٹری پی ایچ ای بلوچستان اور دیگر سے ہندو محلہ قلات کو واٹر سپلائی اسکیم فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔