حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران صاحب گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے، عوام آٹا چاول، چینی، دودھ، دہی، سبزیاں نہیں کھا سکتے ہیں مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں، کیا کمال تماشاہے، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھی ہے جبکہ وزارت خزانہ مہنگائی میں کمی کا جھوٹ بول رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف جولائی کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء 9.4 فیصد اور دیہات میں 7.3 فیصد مہنگی ہوئیں، جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی کا مزید ظلم عوام پر توڑا گیا، جون سے جولائی میں ٹماٹر 82.40، پیاز 34.53، خوردنی گھی 6.70 فیصد مہنگا ہوا انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ اور رواں سال میں خوردنی تیل 33.32، انڈے24.07 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ چینی کی قیمت ایک سال میں 23.01 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 14.92 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جون سےجولائی کےدوران ٹماٹر کی قیمت 101.63، پیاز47.62، آلو12.66 فیصد مہنگے ہوئے، جون سےجولائی کے دوران گھی 3.16، خوردنی تیل 2.27، دودھ1.19 اور چاول 1.05 فیصد مہنگے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے، آپ کے تین سال نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے، آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں اس لیے آپ کے لیے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ہے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام سے پوچھیں جنہیں ہرسال ہی نہیں ہر ماہ اور ہر ہفتے مہنگائی کے ظلم کا شکار ہونا پڑ رہا ہے، جن کا اعتماد الیکشن چوری پر ہو وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے