بیلہ، ایدھی ایمبولنس موجود نہ ہونے کے باعث مریضوں کو دشواریاں
بیلا:ایدھی فانڈیشن بیلا سینٹر میں ایمبولنیس سروسزنہیں ہنگامی حالات اور حادثادت کی صورت میں عوام اور مریضوں کے لیے دشواریاں تفصیلات کے مطابق ایدھی سینٹر بیلا میں کافی عرصے سے ایمبولینس موجود نہ ہونے کے باعث روڈ حادثات سمیت دیگر ہنگامی حالات میں زخمیوں اور مریضوں کو اسپتالوں تک پہچانے میں دشواریاں اور مشکلات درپیش ہیں آرسی ڈی شاہراہ سے متصل ہونے کے باعث آئے روز روڈ حادثات ہوتے ہیں اور جائے وقوع سے سول اسپتال بیلا اور مزید علاج کے لیے زخمیوں کو کراچی منتقل کرنا ہوتا ہے جبکہ مریضوں کے لیے بھی اکثر اوقات ایمبولینس کی ضرورت پیش آتی ہے آن لائن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایدھی سینٹر بیلا میں کچھ عرصہ قبل ایک ایمبولینس موجود تھی جسے مرمت کیلئے کراچی لے جایا گیا تھا عوامی حلقوں نے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اور انچارج بلوچستان ڈاکٹر حکیم لاسی سے مطالبہ کیا ہے ایدھی سینٹر بیلا میں ایمبولینس نہ ہونے کی کمی کو دور کیا جائے۔